پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

دیرینہ دشمنی،اراضی تنازع سمیت مختلف واقعات میں 10افراد قتل

ڈی آئی خان اور چوہنگ میں شوہروں کے ہاتھوں بیویاں، پشاور میں خاتون سمیت تین افراد،پتوکی میں بھائی کے ہاتھوں بھائی، ڈسکہ میں فائرنگ سے ماں بیٹاقتل

لاہور،پشاور (بیوروچیف/نمائندگان)چوہنگ کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیااور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ایل ڈی اےایونیوکےقریب ملک امتیاز نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر اپنی بیوی نصرت النسا کو قتل کر دیا، مقتولہ کی تیسری اور ملزم امتیاز کی دوسری شادی تھی۔

پشاور کے علاقےتہکال پلوسی میں خاندان کے افراد میں جھگڑا ہو جو مسلح تصادم میں بدل گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ، عظیم خان اور مزمل جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں خاوند نے بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد اﷲ نواز نے رپورٹ درج کرائی کہ میری 33سالہ بیٹی کوثر پروین اپنے خاوند عدنان بلوچ کے ساتھ رات کو گھر آ رہی تھی کہ ڈیرہ ملتان روڈ نزد نواب اڈا پر خاوند نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

پتوکی کے نواحی گاؤں ڈھولن چک 7میں زمین کے تنازع پر دو بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو لڑائی میں بدل گئی، عینی شاہدین نے بتایا کہ سر پر آہنی راڈ لگنے سے چھوٹا بھائی جعفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ لڑائی میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔فیصل آباد کے علاقے 570 گ ب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پٹواری پرویز کو قتل کردیا۔مقتول پرویز گاؤں سے اپنی زرعی اراضی پر جارہا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

فیصل آباد میں نشاط آباد کے علاقے47ج ب منصوراں میں عثمان عرف زون ولد خالد محمود کا اپنے عزیزوں سے پرانی عداوت تھی، گزشتہ رات ان میں دوبارہ جھگڑا ہوا تو ملزموں نے فائرنگ کر کے عثمان عرف زون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈسکہ میں منڈیکی گورائیہ کے علاقے میں 22سالہ سعد اپنی والدہ 55سالہ رخسانہ بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ صدر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھلوال سرگودھا کے قصبہ سالم میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹوں سمیت 3 افرادکے قتل اور 2 کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی نے حکم جاری کیا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مقتولین میں 35 سالہ عثمان، 17 سالہ نبیل اور 55 سالہ ریاض شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button