پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات ، شیر 9،تیرایک ،پی پی پی کا نتائج مسترد،تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کافیصلہ؟

مظفرآباد:(نیٹ نیوز) آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ن لیگ9 نشستوں پر کامیاب ہوگئی، پی پی کو ایک سیٹ ملی، ایل اے 31 میں تصادم سے پی پی کا کارکن جاں بحق ہوگیا، حلقہ کھاوڑہ میں ایم این اے صلاح الدین گولی لگنے سے تین کارکنوں سمیت زخمی ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔ حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

آزاد کشمیر انتخابات ، ووٹوں کی گنتی جاری،فائرنگ،جیالا جاں بحق،3زخمی،پی پی کے دھاندلی کے الزامات

اسلام آباد میں شیری رحمان اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں، غیر جانبدارانہ نہیں تو انہیں کوئی نہیں مانے گا۔ ہم سیاسی کارکن ہیں ہمیں معلوم ہے ہم جہاں ہارے ہیں، جہاں ہم جیت رہے تھے وہاں جیت رہے تھے، آپ نے زیادتی کی ہے، ہمیں کہنا پڑے گا کہ آپ نے زیادتی کی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ اسپیکر اور قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر پر ن لیگ نے حملہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ کوٹلہ کے حلقے میں الیکشن ہی نہیں ہوا کہ وہاں انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا۔

آزادکشمیر:جے یوآئی ،پی پی پی کا سیاسی اتحاد کا اعلان

 

آزاد جموں کشمیر میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جسے پانچ بجے ختم ہونا تھا تاہم آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز نے شام 6 بجے تک حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹرز کی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کی گئی تھی۔

آزاد کشمیر انتخابات دوسرے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امیدوار اور 8 لاکھ 9 ہزار 621 ووٹرز ہیں، جب کہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر 143 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مظفرآباد کے اضلاع میں 1483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں انتہائی حساس مقامات پر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے جہاں اب تک مجموعی طور پر 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔

آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی: خواجہ آصف

مظفرآباد ڈویژن کی نشستیں:
مکمل نتائج:
ایل اے 30 مظفرآباد 4:

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹوں کی گنتی جاری:
ایل اے 25 نیلم ویلی 1:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 951 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2:

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 1157 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 28 مظفرآباد 2:

ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 174 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 2965 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے چوہدری شہزاد محمود 1725 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3:

ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 44 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 4565 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 4429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 31 مظفرآباد 5:

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 2934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6:

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 892 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7:

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 1349 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے میاں محمد رشید 1029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مہاجرین کی نشستیں:
قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔

مکمل نتائج:
ایل اے 35 جموں 2:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 37 جموں 4:

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6:

ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان کا 1523 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3:

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹوں کی گنتی جاری:
ایل اے 34 جموں 1:

ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 85 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 4919 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 1935 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے 140 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 10 ہزار 2 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4 ہزار 756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 38 جموں 5:

ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 49 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ذیشان علی 5524 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4988 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1:

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1254 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے محمد نعیم خان 67 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے 19 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 922 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

مظفرآباد ڈویژن کی 8، مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ مکمل

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔

‎مسلم لیگ ن نے مہاجرین جموں کشمیر راولپنڈی ڈویژن کی 2 نشستوں ایل اے 43 وادی 4 اور ایل اے 44 وادی 5 پر میدان مار لیا مسلم لیگی کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔

اسی طرح ایل اے 44 ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار راشد اسلام تیسرے نمبر پر رہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بری طرح شکست کھا گئے۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگی کارکنوں نے ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب کی رہائش گاہ کے باہر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، کارکنان خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کے راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد کی نشست ایل اے 39 جموں 6 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق جیت گئے ہیں، ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب نے دونوں کامیاب سیٹوں کے فارم 45 بھی میڈیا کے سامنے رکھ دئیے۔

پنڈی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر صرف تین ووٹ کاسٹ، میاں بیوی اور بیٹے کے تھے

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی مہاجرین کی تین نشستوں پر عام انتخابات کے لیے 100 پولنگ اسٹیشنوں میں سے دلچسپ پولنگ اسٹیشن جموں 6 کا ایف جی ٹیکنکل پبلک اسکول نمبر 2 طارق آباد راولپنڈی میں قائم تھا جہاں مجموعی رجسڑڈ ووٹرز کی تعداد23 تھی جن میں سے صبع آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے تک صرف تین ووٹ پول ہوئے اور تینوں ووٹ ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور بیٹے نے پول کیے

مزکورہ پولنگ اسٹیشن پر گنتی کا عمل بھی سب سے پہلے محض چند منٹ میں مکمل ہوا اور پولنگ اسٹیشن سے تینوں ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صدیق کے نام نکلے۔ پولنگ پراسس مکمل ہونے اور نتیجہ مکمل کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی خاطر گاڑی کے لیے پولنگ اسٹاف کو بھی انتظار کرنا پڑا۔ بعدازاں تقریبا ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے گاڑی پہنچنے پر تھانہ سول لائن پولیس کی سیکورٹی میں عملہ الیکشن کمیشن کے دفتر روانہ ہوا جہاں انھون نے نتایج اور پولنگ میٹریل جمع کروایا۔

مہاجرین کی کراچی میں دو نشستیں

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرینِ جموں و کشمیر کی مخصوص دو نشستوں ایل اے-34 جموں ون اور ایل اے-40 کشمیر ویلی ون کے لیے اتوار کو کراچی کے ساتوں اضلاع میں پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔

کراچی کے ساتوں اضلاع میں مجموعی طور پر 34 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جہاں صبح کے اوقات میں ووٹرز کی آمد نسبتاً کم رہی تاہم دوپہر کے بعد خواتین سمیت ووٹرز کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button