لاہور:(سید ظہیر نقوی سے) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 آپریشن میں 34 دہشت گرد گرفتارکرلئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی لاہور، بہاول نگر ،بہاولپور،گجرانوالہ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،نارووال،سرگودھا ،چکوال،جہلم ،اٹک ،گجرات ،بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئی ۔
لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتارکئے گئے ۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز موادڈیٹونیٹر28حفاظتی فیوز وائر 89 فٹ،گولیاں اسلحہ،ہینڈ گرنیڈ 1آئی ای ڈی بم4پرائما کارڈ 3 فٹ،موبائل فون ممنوعہ پمفلیٹ نقدی اور برآمد کی گئی ۔
دہشت گردوں کی شناخت زبیر ۔اسلم ۔ابوبکر ۔فدا حسین ۔فہد سلیم ۔سیف اللہ ۔ نفیس ۔اصرار ۔حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ۔
کومبنگ آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔



