لاہور:(بیوروچیف)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکارکر دیا، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی۔
تفتیشی ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم ،انسپکٹر نویداورپنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔
لاہور پولیس پہلے بھی 3مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آچکی ہے۔تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 11مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنا تھی۔



