پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عیدالاضحی :پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، پابندیاں عائد

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی

لاہور ( سید ظہیر نقوی) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریائوں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button