پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

فیصل آباد:ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت3 جاں بحق

شاہد،عبدالرحمٰن گدھا گاڑی، محمد عظیم ٹرالی سے تصادم کے باعث لقمہ اجل بن گئے، فائرنگ کے 4 واقعات، ریسکیو 1122عملہ سمیت 4افراد زخمی

فیصل آباد (نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترکھانی کے علاقے 220گ ب کے رہائشی دو بھائی شاہد اور عبدالرحمٰن موٹر سائیکل پر جا رہے تھےاور جب وہ مین روڈ پر پہنچے تو سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر ا کر گر پڑے ، دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

دوسرا حادثہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس کے قریب ہوا جہاں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار محمد عظیم زندگی کی بازی ہار گیا۔

علاوہ ازیں تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں ریسکیو1122دفتر کےقریب ملزموں نے عداوت کی بنا پر فائرنگ کر کے عملے کو زخمی کر دیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے غلام رسول کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ناخلف بیٹے نے 65سالہ باپ جمیل کو گولی مار کر لہولہان کر دیا۔

چک جھمرہ کے علاقے189ر ب میں پرانی دشمنی کی بناپر ملزموں گونگا گجر وغیرہ نے فائرنگ کر کے زبیر کو زخمی کر دیا، نشاط آباد کے علاقے51ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزموں فہد وغیرہ نے یاسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button