انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لندن میں شریف خاندان پر حملے کا الرٹ جاری

لندن :(ویب ڈیسک )برطانیہ کےدارالحکومت لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملےکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملےکے خطرے سے آگاہ کیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسروں نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا ۔ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہےکہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانے میں احتیاط برتیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہےکہ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں ہے۔شریف خاندان کے بیشتر افراد اب پاکستان منتقل ہوچکے ہیں۔ شریف خاندان نے حملے کے خطرے سے متعلق رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button