پاکستانتازہ ترینصحت

ناقص کارکردگی:گنڈاپور کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ہٹانے کا حکم

عوام کو علاج معالجہ کی خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ ناممکن،غیر حاضری کے عادی ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے :وزیراعلی کے پی

پشاور:(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر ڈی ایچ اوز کو ہٹانے کاحکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ
کی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کا اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ نے میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی،وزیر اعلیٰ نے کہا محکمہ صحت انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر فوری ایکشن لے۔

اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں محکمہ کی جانب سے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یو نٹ کی رپورٹس پر کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا عوام کے علاج معالجے کی خدمات کی فراہمی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی حوصلہ افزائی جائے،وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں موجود غیر فعال مشینری و طبی آلات فوری طور پر فعال بنانے اورسرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان کاکہناتھا تمام مراکز صحت کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور خدمات و سہولیات فراہمی سے متعلق عام لوگوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے ، وزیر اعلیٰ نےمحکمہ صحت سے نے آئی ایم یو کی رپورٹس پر کارروائیوں کی تفصیل بھی طلب کر لی اورکہاغیر حاضری کے عادی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button