انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا
یوگنڈا : فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیرآئینی قرار
سپریم کورٹ کا حکام کو تمام جاری فوجی مقدمات روکنے اور انہیں شہری عدالتوں کے نظام میں منتقل کرنے کا حکم
کمپالا( ویب ڈیسک ) یوگنڈا کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیرآئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا فوجی عدالتوں کو شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے کا اختیار نہیں۔
عدالت نے حکام کو تمام جاری فوجی مقدمات روکنے اور انہیں شہری عدالتوں کے نظام میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔
ہیومن رائٹس واچ کے سینئر افریقی محقق نے کہا فیصلہ یوگنڈا میں انصاف کے حق کو محفوظ رکھنے کیلئے بڑی پیشرفت ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے 2011 میں دیکھامشرقی شمالی کاراموجا علاقے میں فرضی مسلح جرائم اور مویشی چوری کے الزامات میں فوجی عدالتوں کے ذریعے سزا پانے والے سینکڑوں شہریوں کے مقدمات بین الاقوامی معیارات کے مطابق نہیں تھے۔



