انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام: بھارت میں معروف یوٹیوبر جیوتی ملہوترا گرفتار

نئی دہلی ( ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے شہر حصار سے گرفتار کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ’ ٹریول وِد جو‘ کے نام چینل چلاتی ہیں جس کے ساڑھے 3لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ماضی میں 2مرتبہ پاکستان کا بھی سفر کر چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر جیوتی ملہوترا علاوہ دیگر 5افراد بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی پنجاب میں 2افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ دونوں افراد پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے، ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار2افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button