انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان،امارات میں کچھ دیر بعد میچ کا آغاز،محسن نقوی کی اہم ٹوئٹ

لاہور:(سلمان حسین )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، پاکستان ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، قومی ٹیم اپنے ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔

جب کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور مشاورت میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج شام 7 بجے شیڈول میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

دبئی میں ہونے والے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ہنگامی اجلاس میں ’نو ہینڈ شیک‘ تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button