پشاور،پتوکی(ویب ڈیسک ) پتوکی کے نواحی علاقے ہلہ میں ملزم ذیشان نے ہمسائے کے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد جمیل کی بیوی گھر پراکیلی تھی ملزم ذیشان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور شرابہ سن کر لوگ جمع ہوئے تو ملزم بھاگ نکلا۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
دریں اثنا ملاکنڈیونیورسٹی کی طالبہ نے پروفیسر پر مبینہ طور پرہراسانی کا الزام لگا دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ پروفیسر مسلسل ان کو ہراساں کررہے ہیں اور وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اس کے گھر رشتہ بھی مانگنے گئے تھے جہاں پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات مکمل کر کے 15دن میں رپورٹ جمع کروائے گی۔تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔



