کراچی ،لاہور(بیوروچیف،ویب ڈیسک)سعودیہ سمیت کئی ممالک سے مزید درجنوں پاکستانی بیدخل کردیئے گئے ۔سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر 94 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11ملکوں سے مزید پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 2 درجن کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق عمان سے 3، تھائی لینڈ سے ایک، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ کیلئےموجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2 اور تنزانیہ سے ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات سے 39 پاکستانیوں کو بے دخل کر کےکراچی بھیجا گیا۔



