بہاولپور،لاہور(ویب ڈیسک،سید ظہیر نقوی سے )بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، ایک ہی گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اہلکار سوتے رہے تاحال واقعہ کا سراغ نہیں لگ سکا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور میں ششماہی نہر روڈ پر رہائشی کالونی کے ایک گھر سے 5 لاشیں ملیں ہیں، پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے مرنے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 40 سالہ محمد کاشف، 36 سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13 سالہ عبداﷲ اور 9 سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔
ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور کی نجی سوسائٹی میں گھر سے 05لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔



