پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور:(بیوروچیف)انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد سے پاکستان میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آج 15فروری کی رات 12 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں زبردست کمی ہونے والی ہے۔

میڈیا اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے۔ یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے اور مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔

قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹس کی کاسٹ سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی۔

اوگر طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹس کی کاسٹ اور دیگر کیلکولیشنز کی مدد سے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی نئی قیمتین مقرر کرنے کے لئے اپنی سفارشات آج ہی وفاقی حکومت کی وزارت خزانہ کو بھیجے گا اور وزارتِ خزانہ حکومت کے ریوینیو اور دیگر کئی عوامل کو دیکھ کر یہ طے کرے گی کہ پٹرول اور دیگر فوسل فیولز کی پندرہ روز کے لئے نئی قیمت کیا ہونا چاہئے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن کل 15 فروری کو کیلینڈر پر نئی تاریخ آنے سے کچھ دیر پہلے جاری کیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔ انٹرنیشنل مارکیت میں فوسل فیول کی قیمتوں مین نمایاں کمی نے پاکستان میں امپورٹس کی قیمت اسی تناسب سے کم ہونے کی وجہ سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ 15 فروری کو فیول کنزیومرز کو بڑی خوشخبری ملنے کا قوی امکان ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button