پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
کبریٰ ،گوہر رشیدکا نکاح،خانہ کعبہ سے تصاویر شیئر
لاہور (کلچرل رپورٹر/اشفاق حسین) اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرزا گوہر رشید احرام میں اور اداکارہ سفید رنگ کے عبایا میں نظر آئیں،دوسری تصویر میں دونوں نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں انگوٹھیاں بھی صاف نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے ’قبول ہے‘ لکھتے ہوئے کیپشن میں مزید لکھا کہ70 ہزار فرشتے گواہ ہیں اور اللہ کی رحمت ہم پربارش کی طرح برس رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



