پاکستانتازہ ترینسپورٹس

باکسر عثمان وزیر کو حکومتی انعامات کا انتظار

لاہور( سلمان حسین )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ رنگ میں جیت کے بعد انعامات کے اعلان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔عثمان وزیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان سے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔
دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین سپورٹس ہے، باکسر نے بتایا کہ میں نے آج تک 16 پروفیشنل فائٹس کی ہیں جن میں سے 16 کی 16 جیتی ہیں جب کہ11 فائٹس میری ناک آؤٹ رہیں۔
عثمان وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں، اگر آپ ایک کھلاڑی کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہیں تو سب پاکستان کے جھنڈے کے لیے کھیل رہے ہیں، سب کے لیے اعلان کریں اور انعام دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button