پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں جھوٹ پر مبنی:وزارت ریلوے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیر ریلوے نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے سے متعلق ریلوے کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، وزیر ریلوے نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے ہی حتمی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button