لاہور(بیوروچیف)ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ،یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے ملزمان کو ماڈل ٹائون، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے۔ملزم سال 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ بٹورے دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے چھاپوں کے دوران ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمدکی گئیں ۔
ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے۔ ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔



