پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

زرعی ترقیاتی بینک:ساڑھے11 ارب کے قرض کا ریکارڈ غائب

11400 فائلیں گم ہیں: آڈٹ حکام، بینظیر کی شہادت کے وقت 5 ہزار فائلیں جل گئیں:صدر زرعی ترقیاتی بینک،پاکستان پوسٹ نے خلاف ضابطہ 4 ارب روپے خرچ کئے: سیکرٹری مواصلات

اسلام آباد :(ویب ڈیسک )زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ساڑھے 11 روپے مالیت کے قرض کی فائلیں گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے کا قرض کس کس سے لینا ہے؟ اور وہ کیسے واپس آئے گا؟ زرعی ترقیاتی بینک کی 22 ہزار فائلیں غائب ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی 5 ہزار فائلیں تو بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت جلادی گئیں اور باقی ویسے ہی گم ہوگئیں۔پی اے سی اجلاس میں آڈیٹر حکام نے بتایا کہ پہلے فائلیں 22 ہزار تھیں، اب 11400 فائلیں گم ہیں، گم فائلوں میں قرض کی رقم 11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

صدر زرعی ترقیاتی بینک نے بتایا 790 فائلوں کو وہ ٹریس نہیں کر سکے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت ملک بھر میں 5 ہزار قرض فائلیں جل گئی تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کئے گئے۔

آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا، پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں، اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق یہ غلط بیانی کر رہے ہیں، مختلف ڈاک خانوں میں اب بھی یہی کام ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button