پاکستانتازہ ترینکاروبار

عید کا تحفہ یا مذاق؟،پٹرول صرف ایک روپے لٹر سستا

لاہور:(بیوروچیف)عید کا تحفہ یا مذاق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر میں کم کردی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج بروزہفتہ 29مارچ سے ہوگیا،کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے پر آگئی ہے تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں، اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔
حکام نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی نرخوں میں کمی کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جارہا ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی کے لیے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button