پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

چنیوٹ:بس،ویگن میں تصادم،7مسافر جاں بحق،10زخمی

حادثہ لاری اڈہ لالیاں پر پیش آیا،نشانہ بننےوالے شوگر مل کے ملازم تھے،گڑھاموڑ کے قریب کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل کرمارڈالا

چنیوٹ:(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

مزید کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

ادھر، وہاڑی کے علاقے گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button