لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15مئی کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں ملزم راجہ ماجد پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے انیس مئی کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔
ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا،عدالت میں فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔



