پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

مفرور،اشتہاریوں پرزمین تنگ کردیں گے:ایس پی اقبال ٹائون

پتنگ بنانے، بیچنے ،ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ کرنیوالے فوری گرفتار،کھلی کچہری کاانعقاد، اہلکاروں کوشہریوں سے عزت و احترام سے پیش آنے کی ہدایت کررکھی ہے:ڈاکٹر محمد عمر کا سی این این اردوکو خصوصی انٹرویو

لاہور:(انٹرویو:سید ظہیر نقوی)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا ہے کہ مفرور اشتہاریوں، متحرک گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

نمائندہ سی این این اردوسید ظہیر نقوی کوخصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متحرک گینگز ،موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا،پتنگ بنانے اور بیچنے ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کھلی کچہری کے موقع پر عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ۔

ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرنے کھلی کچہری کے انعقاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کھلی کچہری میں روانہ کی بنیاد پر عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آنے کی ہدایت کررکھی ہے ، عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس پی محمد عمر نے بتایا کہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے میٹنگز کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، میٹنگ میں ڈویژن کے کرائم کی شرح اور اہم مقامات پر تبادلہ خیال اور موقع پر احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button