لاہور ( ویب ڈیسک ) بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائوں کی وجہ سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 440 ریکارڈ کیا گیا اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 334 فضائی آلودگی کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ سکھر 565 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین اور شیخوپورہ 483 کے ساتھ ملک کا تیسرا آلودہ شہر رہا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے بھی سمو گ ایس او پیز میں نرمی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ آج سے کوئٹہ، پیشن، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، 29 نومبر سے دو دسمبر تک وزیرستان، کرم، مہمند، دیر، چترال، خیبر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، گلگت بلتستان، قلات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے



