انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
نواز شریف پھر لندن چلے گئے،طبی معائنہ اور اہم ملاقاتیں شیڈول
لاہور:(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سےلندن چلےگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے، ان کا لندن میں قیام تقریباً 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔
نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل میاں نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں بھی اپنا چیک اپ کرایا تھا، جہاں انکی گردن کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیاگیا تھا۔
نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔



