پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

321رنزکا پہاڑ،پاکستان کی آدھی ٹیم 188پر پویلین واپس

لاہور،کراچی،(سلمان حسین)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز نہیں کرسکے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم، اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخرزمان پاکستان کے لیے اوپن نہیں کرسکے اور اننگز کا آغاز کرنے کے لیے سعود شکیل اور بابر اعظم میدان میں اترے۔

سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 14 گیندوں پر صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بعد ازاں، فخرزمان بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور وہ 41 گیندوں پر صرف 24 رنز ہی بناسکے جس کے بعد سلمان علی آغا نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے آغاز سے ہی سست بیٹنگ کرنے والے بابراعظم آؤٹ ہونے تک مشکل میں دکھائی دیے، انہوں نے نصف سنچری تو اسکور کی لیکن اپنی ٹیم کو مشکلات سے نہیں نکال سکے، وہ 90 گیندوں پر 71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل، پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخرزمان میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، پاکستانی اوپنر کچھ دیر بعد فیلڈنگ کے لیے آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فخر زمان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی جانچ کی جا رہی ہے، تاہم کچھ دیر آرام کے بعد فخرزمان ایک بار پھر سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں اترگئے تھے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button