پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب بھر کے تمام مال خانوں میں موجود اسلحہ کی انسپکشن و آڈٹ کا حکم

لاہور (بیورو چیف/ سید ظہیر نقوی ) پنجاب پولیس مال خانہ سے اسلحہ غائب ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تمام مال خانوں میں موجود اسلحہ کی انسپکشن و آڈٹ کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
مال خانوں میں اسلحہ کی تعداد اور حالت چیک کرنے کے احکامات جاری کے گئے ۔
محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق مال خانوں میں اسلحہ کی حالت، اپڈیٹ کی تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔ قابل استعمال اور خراب ہتھیاروں کی تفصیلی انسپکشن کی جائے۔
ہر3ماہ بعد انسپکشن و آڈٹ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے ، مال خانوں سے اسلحہ چوری و غائب ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں، مال خانوں پر سکیورٹی ڈیوٹیاں مزید سخت کی جائیں۔ مختلف اضلاع سے سرکاری اسلحہ غائب ہونے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، انکوائری کمیٹی 10روز میں اسلحے کی گمشدگی یا خورد برد بارے رپورٹ پیش کریگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button