انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لئے درخواستوں کی وصولی 4اگست سے شروع ہو جائے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حج درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی۔

نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق حج 2026 پیکیج ساڑھے گیارہ لاکھ تا ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے درمیان ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button