لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے یس یا نو میں تحریری جواب دینے کیلیے بھارت کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر گزشتہ کئی روز دبئی میں آئی سی سی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف تھے، گزشتہ ہفتے چیئرمین محسن نقوی نے بھی انھیں جوائن کیا تھا، آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا عمومی طور پر تین ماہ قبل ہی اعلان ہو جاتا ہے، 10 سے 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن پاکستان میں تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کیا جانا متوقع ہے، بھارت کے میچز لاہور میں ہی رکھے جائیں گے ۔



