پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بہاولپور : بچی سے زیادتی ، قتل کامعمہ حل، 2سگے ماموں ملوث نکلے

4 ملزمان گرفتار ، زیادتی اور قتل کا اعتراف ، فرانزک ایجنسی کے نتائج بھی جاری

بہاولپور( نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )بہاولپور تھانہ صدر کی حدود میں 11سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا، دو سگے ماموں گھنائونے فعل میں ملوث نکلے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے شواہد اور ڈی این اے نمونوں کے نتائج جاری کر دئیے ، پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث 2 سگے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار نکلے، جنہیں گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان نے زیر حراست زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ سوموار کو نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا۔6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button