پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کچے میں نان سٹاپ آپریشن، مزید 2انتہائی مطلوب ڈاکو سرنڈر

عبدالمجید اور غلام نبی عمرانی شامل، سرنڈرکرنے والے کی تعداد 54ہو گئی

لاہور ( بیوروچیف) پنجاب پولیس راجن پور کا کچہ کریمنلز کے خلاف نان سٹاپ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس نے کچہ ایریا میں جاری بھرپور آپریشن کے دوران مزید دو انتہائی مطلوب ڈاکوئوں عبدالمجید اور غلام نبی عمرانی کو سرنڈر کروا لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ راجن پور پولیس کے کچہ آپریشن کے دوران اب تک سرنڈر کرنے والے ڈاکوئوں کی مجموعی تعداد 54 ہو چکی ہے۔ سرنڈر کرنے والوں میں مختلف جرائم پیشہ گینگزکے سرغنہ شامل ہیں۔سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
گرفتار ڈاکوئوںکو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی کے علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے جہاں ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button