پاکستانتازہ ترینصحت

ڈاکٹرز،گرینڈہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری،قیادت کی گرفتاری کا فیصلہ

ڈاکٹرز کیخلاف 2مقدمے ،بغاوت، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ،لاہور پولیس کی جانب سے کارروائی کیلئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل

لاہور(بیوروچیف)ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال اور مظاہرے جاری ہیں حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ الائنس قیادت کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو درج مقدمات میں ڈاکٹرز،ہیلتھ الائنس کی قیادت کی گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا ہےروڈ بلاک کرنے میں ملوث ڈاکٹرز اورہسپتالوں کو بند کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف بھی مزید مقدمات درج ہونگے۔

اس سے قبل مال روڈ پر احتجاج کے دوران ڈاکٹرز کیخلاف سنگین دفعات کے تحت 2مقدمے درج ہوئے جن میں بغاوت، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ڈاکٹر سلمان حسیب ، شعیب نیازی ، ڈاکٹر رفاقت سمیت 8افراد نامزد ہیں ،مقدمے میں نامزد ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے لئے پہلے بھی ریڈ کیے گئے ۔

گزشتہ روز ہونیوالے احتجاج کے بعد بھی مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں کی جائیں گی اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button