پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کاہنہ:دو گروپوں میں فائرنگ،دکاندار جاں بحق

علی بھٹی گروپ اور ذیشان علی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،ملک بوٹا نشانہ بن گیا،ایک ملزم گرفتار

 

لاہور (بیوروچیف)کاہنہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان کراس فائرنگ کے دوران ایک شخص جابحق ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

کاہنہ کے علاقے میں علی بھٹی گروپ اور ذیشان علی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک دکاندار جاں بحق ہو گیا ۔

جاں بحق دکاندار کی شناخت ملک بوٹا کے نام سے ہوئی ہے،مقتول نے پنکچر کی دکان بنا رکھی تھی ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اورقانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button