پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی:واٹر ٹینکر کی وین کو ٹکر،شیرخوارجاں بحق،6خواتین سمیت 7زخمی

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واٹر ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ 6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

اسٹیل ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) الان خان عباسی نے بتایا کہ ٹینکر نے الجنات شادی ہال کے قریب سوزوکی وین کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ 7 افراد بھی زخمی ہوئے، جس میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور کو گرفتار اور ٹینکر کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

لاش اور زخمیوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت ڈیڑھ سال کے ساحل نعیم کے نام سے ہوئی۔

جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزہ، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بھاری گاڑیوں سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہسپتال ریکارڈز کے مطابق 2024 میں کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button