انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاک، بھارت جنگ : 8طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا نیا دعویٰ

دونوں ممالک کو امن پر آمادہ کرنے کیلئے تجارتی معاہدوں سے انکار کی دھمکی دی

میامی، واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم پر تبصرہ جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جنگ میں 8طیارے مار گرائے گئے تھے ۔
گزشتہ رات میامی میں امریکن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8ماہہ میں 8جنگیں ختم کرائیں جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، پاکستان اور بھارت کی جنگیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا، پھر میں نے ایک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی، میں اخبار کا نام نہیں لوں گا کیونکہ یہ عام طور پر جعلی خبریں شائع کرتا ہے کہ دونوں جنگ کرنے جا رہے ہیں، 8طیارے گرائے گئے، آٹھواں طیارہ بہت بری طرح ڈیمج ہوا لیکن مجموعی طور پر 8طیارے عملاً مار گرائے گئے۔
ٹرمپ نے دوبارہ اپنا یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو امن پر آمادہ کرنی کیلئے تجارتی معاہدوں سے انکار کی دھمکی دی تھی۔ انہوںنے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر تم ایک دوسرے سے جنگ کرو گے تو ہم تمہارے ساتھ تجارت نہیں کریں گے، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ ایک دن بعد مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ ہم نے امن قائم کر لیا ہے یعنی انہوں نے لڑائی بند کردی تھی، میں نے کہا شکریہ، اب ہم تجارت کریں گے، کیا یہ زبردست نہیں؟، یہ سب ٹیرف (محصولات) کی وجہ سے ممکن ہوا، ٹیرف نہ ہوتے تو یہ کبھی نہ ہوتا۔
امریکی صدر اس سے پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ مئی کے تصادم میں 5سے 7طیارے مار گرائے گئے تھے۔ مزید برآں ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر کو ہتھیار ڈالنا پڑ گئے، انہوں نے اپنی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میءر سے تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کرکے امریکہ کی خودمختاری کھو دی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک کمیونسٹ امریکہ کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button