پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جیولری مارکیٹ اچھرہ: امانتاً رکھوایا گیا 20کلو سونا غائب

لاہور ( بیورو چیف) اچھرہ کے علاقے میں جیولری مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے بطور امانت رکھا ہوا 20کلو سے زائد سونا مبینہ طور پر غائب کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں متعدد جیولرز نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوایا تھا لیکن شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔ پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کا الزام عائد کیا کہ لاکر کھولا گیا تو 20کلو سے زائد سونا غائب نکلا اور غائب شدہ سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے اور متاثرہ دکان دار نے بتایا کہ شیخ وسیم نامی تاجر 60لاکھ کی کمیٹی بھی لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرین میں سے ایک دکان دار محمد احمد نے واقعے کی درخواست اچھرہ تھانے میں جمع کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button