پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں سولر روبوٹک کلیننگ متعارف

سولر روبوٹ بجلی کی پیداوار میں 10فیصد تک اضافہ، 90فیصد پانی بچاتا ہے

لاہور:(ویب ڈیسک) پی وی کیئر نے سی ای او نبیل باری کی قیادت میں پاکستان میں لکی سیمنٹ اور امریلی سٹیل میں سولر کلینو F1 دنیا کا تیز ترین صفائی والا سولر روبوٹ متعارف کرادیا ۔

سولر روبوٹ بجلی کی پیداوار میں 10فیصد تک اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ 90فیصد سے زیادہ پانی بچاتا ہے۔

یورپی ٹیکنالوجی 100 سے زائد ممالک میں کامیابی کے ساتھ استعمال ہورہی ہے۔F1صرف ایک آپریٹر کے ساتھ روزانہ 4000 پینلز صرف کرتا ہے جس سے 10سے 12ماہ کے اندر اپنی سرمایہ کا ری کی وصولی کر لیتا ہے۔

پی وی کیئر نے قبل ازیں Chemitek سولر لانچ کرائے جوپینل کی کارکردگی کو25فیصد تک بہتر بناتے ہیں۔

سولر سیکٹر میں کام کرنے والی واحد کمپنی پی وی کیئر مینو فیکچرز کے منظور شدہ طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ کرتی ہے۔رہائشی اور انڈسٹری صارفین کی ایک بڑی تعداد ان جدید طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button