انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

کوالالمپور: شاہین چھاگئے،انٹرنیشنل سکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیاں پاکستان کے نام

لاہور :(رپورٹ/ انعام علوی )پاکستانی کھلاڑیوں نے کوالالمپور میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل سکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیز جیت لیں۔


تین روز تک جاری رہنے والےایونٹ میں 9 ممالک کے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں دنیا کے نمبر 4 کھلاڑی تھاچا کوویرات بھی شامل تھے۔
سینئر کیٹیگری میں سابق ایشین یوتھ چیمپئن حشام ہادی خان فاتح قرار پائے۔ انہوں نے 24 میں سے 17 گیمز جیتے اور 1190 کا شاندار اسپریڈ حاصل کیا۔ 14 سالہ احمد سلمان دوسرے نمبر پر رہے۔ سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن عفان سلمان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔


یوتھ کیٹیگری میں بھی پاکستان نے میدان مارا۔ مصباح الرحمٰن نے ٹائٹل جیتا جبکہ شاہجہان احمد دوسرے اور مصعب فریدی ساتویں نمبر پر رہے۔


پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کی یہ بڑی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان کھلاڑی تیزی سے دنیا کے ٹاپ اسکریبل پلیئرز میں جگہ بنا رہے ہیں۔ فاتح ٹیم 8 ستمبر کو کراچی واپس پہنچے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button