اسلام آباد:(ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنے تاخیر ہوئی ہے اور اب بجٹ 2 جون کے بجائے عید کے بعد 10جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھ دی۔
ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔



