پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی پنجاب کے زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈکااجلاس

سروس رولز، ریوارڈز سے متعلقہ انتظامی و پالیسی امور سمیت مختلف امور زیر غور آئے

لاہور (سید ظہیر نقوی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں و فیلڈ یونٹس کے سربراہوں، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں سروس رولز، ریوارڈز سے متعلقہ انتظامی و پالیسی امور، قوانین میں ترامیم کے معاملات ،سکالرشپس اور سروس سٹرکچر سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس سٹیشنز و چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور ڈویلپمنٹ سکیموں میں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔مختلف یونٹس سربراہان نے ایجنڈے اور زیر بحث امور کے بارے ٹھوس تجاویز اور مشاہدات پیش کئے۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی اور ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں ۔ آئی جی پنجاب نی اجلاس میں زیر بحث آنے والی تجاویز اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اہم پالیسی امور پر فیصلہ سازی کیلئے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button