پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پولیس مقابلہ، زیر حراست 2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی، ہنجرال میں ساتھیوں نے فائرنگ کردی

لاہور ( بیورو چیف) ہنجروال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سی سی ڈی کی زیر حراست دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی لاشیں پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کی زیر حراست ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان قاسم اور تسلیم کو کو نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ہنجرال کے علاقے میں گھات لگائے ان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی اور فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی لاشیں پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوںکی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button