پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی پنجاب عثمان انور کا مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

سرحدی و دریائی چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکار چوکس رہیں

لاہور (سید ظہیر نقوی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
آئی جی پنجاب نے ٹریفک مینجمنٹ کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دیئے گئے اہداف میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن عید الاضحٰی پر امن سبوتاع کرنے کی کوشش کرسکتا ہے، پولیس ہائی الرٹ رہے۔ سرحدی و دریائی چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکار چوکس رہیں،مشکوک افراد اور مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دیں۔
آئی جی پنجاب نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا حکم دیا۔عید الاضحٰی پر کالعدم اور غیررجسٹرڈ شدہ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں، چندہ ہرگز اکٹھا نہ کرنے دیں۔ عید الاضحٰی پر لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انسدادی اقدامات یقینی بنائیں۔ پرانی دشمنیوں کے کیسز میں فریقین سے شورٹی بانڈز لیں۔ ایلیٹ اور کیو آر ایف کی ٹیموں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے ۔
آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ٹریفک امور کی بہتری میں سپروائزری کردار ادا کریں۔آئی جی پنجاب نے ‘کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے تحت تمام افسران کو متعلقہ تفصیلات فوری بجھوانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ سمارٹ آئی، ہوٹل آئی، ٹریول آئی اور ڈیٹا بیسڈ ای پولیس پوسٹ گیجٹس کے ذریعے اشتہاری مجرمان کا ڈیٹا چیک کروائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button