پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
اسلام آباد میں4 ہوٹلوں کو شراب بیچنے کی اجازت ،لائسنس فیس جان کر سب حیران
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات میں تحریری طور پر ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس دیئے گئے ہیں۔
شراب کے لائسنس مخصوص شرائط پر جاری کئے گئے ہیں،ایل ٹو شراب لائسنس کی فیس پانچ لاکھ ہے۔شراب کے لائسنس کی سالانہ تجدیدی فیس ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ لائسنس کی شرائط میں شامل ہے کہ ہوٹلز میں شراب کو دیگر اشیا سے الگ رکھا جائے گا۔
شراب کی کھیپ کی آمد سے سات دن کے اندر متعلقہ افسر کو آگاہ کیا جائے گا،ایکسائز افسر بغیر وجہ بتائے شراب کا لائسنس کینسل کرسکتا ہے۔



