دلچسپ و حیرت انگیز

امریکی پولیس کو لیبارٹری سے فرار 43 ’شرارتی‘ بندروں کی تلاش

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکہ میں پولیس کو ان 43 بندروں کی تلاش ہے جو ریاست جنوبی کیرولینا کی ایک لیبارٹری سے اس وقت فرار ہو گئے جب لیبارٹری کے نگران نے غلطی سے نے ان کا پنجرا کھلا چھوڑ دیا۔ان بندروں کا تعلق ریسس میکاک نسل کے بندروں سے ہے۔ یہ بندر طبی تجربات اور تحقیق کے لیے یہاں موجود تھے۔ ان بندروں کو الفا جینیسس نامی کمپنی پالتی اور ان کی افزائش کرتی ہے۔ یہ جنوبی کیرولینا کی لوکنٹری یماسی میں پالے جا رہے تھے اور وہیں سے فرار ہوئے ہیں۔مقامی حکام نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ بندر دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے بندر نابالغ ہیں اور وہ سب مادہ بندر ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3.2 کلوگرام تک ہو سکتا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے ‘شرارتی’ بندروں کے ٹھکانے کی نشاندہی کر لی ہے اور وہ ‘کھانے کے بہانے انھیں اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button