فیصل آباد:(ویب ڈیسک )جڑانوالہ کی رہائشی 27سالہ عائشہ بی بی زوجہ نیاز نے گھریلو و معاشی حالت سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ عائشہ بی بی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معدہ واش کر کے جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔
علاوہ ازیں مختلف واقعات میں حالات سے تنگ شالیمار پارک کی رہائشی26سالہ ایمان فاطمہ، مراد آباد کی رہائشی15سالہ رشدہ ،سرسید ٹاؤن کےرہائشی 36سالہ بابر اور ڈھڈی والا کے 21سالہ عباس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔



