پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بس کی رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،5زخمی

پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا، مقدمہ درج، مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری

لاہور: (بیوروچیف) کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شازیہ اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے،زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور اکرم، سجاد، بلال، اصغر اور حنیف شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا،تاہم حادثے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button