پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بلوچستان میں زمین پھٹی نہ آسمان گرا،پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا سرعام قتل،دردناک ویڈیو وائرل

یہ نہ اسلام ہے نہ ثقافت! مجرمانہ خاموشی پر من حیث القوم ہم سب اس بچی کے قاتل ہیں: مفتی شہاب الدین پوپلزئی ،مشتاق احمد، عاصمہ شیرازی،وزیراعلیٰ کا نوٹس

کوئٹہ:(ویب ڈیسک)بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، واقعےکی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع اور ملزمان کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنےو الے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بہیمانہ واقے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پتھر دل انسانوں، سرخ لباس میں ملبوس اس معصوم بے گناہ گلاب کو مسلتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا، کیا پسند کی شادی جرم ہے، کیا مرضی کا نکاح جرم ہے؟؟؟

صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ لڑکی بندوق تانے بُزدل سے کہیں زیادہ بہادر اور غیرت مند ہے۔

عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ اسلام ہے نہ ثقافت! مجرمانہ خاموشی پر من حیث القوم ہم سب اس بچی کے قاتل ہیں۔

اس واقعے پر عام شہریوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، ایکس کی ایک صارف ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے کہا کہ بیٹی کی وراثت کھاتے ہوئے کبھی غیرت کیوں نہیں جاگتی ہے، جو اس کے پسند کی شادی پر جاگ کر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔

ایک اور صارف دختر بلوچستان نے کہا کہ اپنی ہی گھر کی عزت کو اتنے مردوں میں قتل کر دینا کیا اسکو تم عزت و غیرت کہتے ہو ؟؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button