لاہور ( سلمان حسین ) ایشیا کپ 2025میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز ہرگز نہیں ہوگی۔
ترجمان وزارت کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو یہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ئ، 5سے 21ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7اور 14ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔



