لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائیجبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ اس مایوس کن کارکردگی پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما کی بیٹنگ اور کپتانی دونوں پر شدید تنقید کی تھی۔ گواسکر نے روہت کے ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل پر بھی سوال اٹھائے تھے۔



